مارجن ٹریڈنگ کی تجاویز اور حکمت عملیاں جو ہر کرپٹو ٹریڈر کو معلوم ہونی چاہئیں

Antreas Themistokleous

Exness میں تجارتی ماہر

ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔

شیئر کریں

کیا آپ کو یہ جاننے میں دلچسپی ہے کہ مارجن ٹریڈنگ کا طریقہ کار کیا ہے اور یہ آپ کا مارکیٹ ایکسپوژر بڑھانے میں کس طرح آپ کی مدد کر سکتی ہے؟ یہ گائیڈ مارجن پر ٹریڈنگ کی دنیا میں گہرا غوطہ لگاتی ہے، آغاز میں یہ بیان کرتی ہے کہ مارجن ٹریڈنگ کیا ہے، یہ کرپٹو کرنسیوں پر کس طرح لاگو ہوتی ہے اور یہ آپ کو کیا ممکنہ فوائد آفر کر سکتی ہے۔ یہ مارجن پر ٹریڈنگ سے وابستہ خطرات اور مشکلات کو بھی اجاگر کرتی ہے اور مارجن ٹریڈنگ کے خطرات سے بچنے یا ان کا نظم کرنے سے متعلق تجاویز شیئر کرتی ہے۔

مارجن ٹریڈنگ کیا ہے؟

مارجن ٹریڈنگ ایک طاقتور مالیاتی ٹول ہے جو آپ کو بروکریج فرم سے قرض لی گئی رقم کے ذریعے ٹریڈ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

مارجن اکاؤنٹ (لیوریج استعمال کرنے والا بروکریج اکاؤنٹ) استعمال کر کے آپ ممکنہ طور پر زیادہ ریٹرنز جنریٹ کر سکتے ہیں تاہم خاطر خواہ نقصانات کا سامنا کرنے کا زیادہ خطرہ بھی موجود ہوتا ہے۔ آپ مارکیٹ کے ان موقعوں سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو روایتی صرف نقدی والی ٹریڈنگ میں غالباً دستیاب نہ ہوں۔ تاہم، قرضے کی رقم سے ٹریڈنگ کے ساتھ خاطرہ خواہ خطرات بھی وابستہ ہیں۔ لہذا یہ اشد ضروری ہے کہ آپ شروعات کرنے سے پہلے اس حکمت عملی سے وابستہ میکانیات، فوائد اور ممکنہ چور گڑھوں کو سمجھ لیں۔

مارجن پر ٹریڈنگ کی تعریف اور میکانیات

مارجن پر ٹریڈنگ سے مراد قرض پر رقم لینا ہے، دوسرے لفظوں میں اسے لیوریج میں بھی کہا جاتا ہے۔ لیوریج اکثر بروکریج فرم کی جانب سے اسٹاکس، آپشنز، فیوچرز یا کرپٹو کرنسیوں جیسے مالیاتی اثاثے خریدنے یا فروخت کرنے کیلئے فراہم کی جاتی ہے۔ قرض پر لیے گئے یہ فنڈز لیوریج کے طور پر کام کرتے ہیں جو آپ کو اپنی ڈیپازٹ کردہ سے زیادہ رقم کے ساتھ کرپٹو کرنسیاں ٹریڈ کرنے اور آپ کے دستیاب کیپیٹل کیلئے بصورت دیگر ممکن سے زیادہ بڑی پوزیشن کنٹرول کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

جب آپ مارجن اکاؤنٹ کھولتے ہیں تو آپ نقدی یا سیکیورٹیز کی مخصوص مقدار ڈیپازٹ کرواتے ہیں جو آپ کے قرض پر لیے گئے کیپیٹل کیلئے ضمانت کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ قرض پر کتنے فنڈز لے سکتے ہیں اس کا تعین آپ کے بروکر کے مینٹننس مارجن کے تقاضوں کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ یہ تقاضے ٹریڈ کی کُل قدر کا وہ کم از کم فیصد بیان کرتے ہیں جس کا تعاون آپ کو نقدی یا سیکیورٹیز کے ذریعے کرنا چاہیے۔ ابتدائی مارجن کا تقاضا ٹریڈ شروع کرنے کیلئے درکار آپ کی سرمایہ کاری کی قدر کا فیصد ہے اور مینٹننس مارجن کا تقاضا ایکوئٹی کی وہ کم از کم مقدار ہے جو مارجن کال سے بچنے کیلئے آپ کے پاس ہونی چاہیے۔

مارجن ٹریڈنگ کی میکانیات بروکریج سے بیان کردہ شرح سود پر فنڈز قرض پر لینا اور ان فنڈز کو ٹریڈز میں داخل ہونے کیلئے استعمال کرنا شامل ہے۔ جب سیکیورٹیز کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہے تو مارجن اکاؤنٹ میں موجود ایکوئٹی بھی تبدیل ہوتی ہے۔ اگر ایکوئٹی مینٹننس مارجن کے تقاضے سے نیچے گر جاتی ہے تو مارجن کال جاری کی جا سکتی ہے جس میں آپ کو مطلوبہ مارجن بحال کرنے کیلئے اضافی فنڈز یا سیکیورٹیز ڈیپازٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس مارجن کال کو پورا کرنے میں ناکامی کا نتیجہ بروکریج کی جانب سے ٹریڈر کی پوزیشنز کی زبردستی لیکیوڈیشن (اسٹاپ آؤٹ) کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

ایسی صورتوں میں، Exness کی منفرد اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ کی خصوصیت مکمل طور پر آپ کی ٹریڈز بند ہونے سے بچنے میں مدد کر سکتی ہے نیز آپ کی پوزیشن کو موقع دے سکتے ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر پلٹ کر زیادہ سازگار سمت میں چلی جائے۔

کرپٹو کرنسیوں کی مارجن ٹریڈنگ کے فوائد

زیادہ مارکیٹ ایکسپوژر

کرپٹو مارجن ٹریڈنگ کا ایک بنیادی فائدہ مارکیٹ ایکسپوژر کو بڑھانے اور کرپٹو کرنسیوں کے زیادہ اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ممکنہ طور پر زیادہ ریٹرنز جنریٹ کر پانے کی صلاحیت ہے۔ زیادہ بڑی پوزیشنز کنٹرول کرنے کیلئے مارجن کا قرض استعمال کر کے، آپ کرپٹو مارکیٹس میں زیادہ بڑی حرکات میں شرکت کر سکتے ہیں اور مارکیٹ کے سازگار حالات کے دوران اپنے منافع کو ممکنہ طور پر بڑھا سکتے ہیں۔ چھوٹی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ، مارجن پر ٹریڈنگ آپ کو موقعوں کی وسیع رینج تک رسائی کی سہولت دیتی ہے۔

مارجن پر ٹریڈنگ آپ کو مارکیٹ ٹرینڈز اور قیمت کے مختصر مدتی اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھانے کی سہولت دیتی ہے۔ اپنے کیپیٹل کو لیوریج کر کے، آپ کو تیزی کے ساتھ پوزیشنز میں داخل ہو سکتے ہیں اور باہر نکل سکتے ہیں نیز اس طرح آپ مارکیٹ کی ان حرکات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو بصورت دیگر محدود فنڈز کی وجہ سے ناقابل رسائی ہو سکتے تھے۔ مارکیٹ کا یہ زیادہ اضافہ ٹریڈنگ کے موقعوں میں اضافے اور زیادہ منافع کے امکان کا باعث بن سکتا ہے۔

لیوریج، جسے بصورت دیگر مارجن قرضے بھی کہا جاتا ہے، آپ کو قوت خرید دیتی ہے کیونکہ یہ آپ کے ابتدائی ڈیپازٹ کو مخصوص ضارب کے لحاظ سے بڑھا دیتی ہے۔ مثلاً، اگر آپ 1:100 کے مارجن قرضے کے ساتھ $100 ڈیپازٹ کرتے ہیں تو آپ $10,000 مالیت کی ٹریڈز کھول سکتے ہیں۔

شارٹ سیلنگ کے مواقع

مارجن ٹریڈنگ شارٹ سیلنگ کی بھی سہولت دیتی ہے جو بیئرش مارکیٹ کے حالات میں فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ شارٹ سیلنگ میں کرپٹو کوائنز قرض پر لے کر فروخت کیے جاتے ہیں جن کی ملکیت آپ کے پاس نہیں ہوتی، اس کا مقصد مستقبل میں انہیں کم قیمت پر واپس خریدنا ہوتا ہے۔ نیچے کی جانب قیمت کی حرکات کا فائدہ اٹھا کر، آپ گرتی قیمتوں سے منافع کما سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر بُلش اور بیئرش دونوں مارکیٹس میں ریٹرنز جنریٹ کر سکتے ہیں۔

شارٹ سیلنگ آپ کو مارکیٹ میں مندی سے بھی منافع کمانے میں مدد دے سکتی ہے جو مارجن پر ٹریڈنگ کو ایک ہمہ گیر حکمت عملی بناتا ہے جسے مارکیٹ کے مختلف حالات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، اگر آپ نے لانگ پوزیشنز کو ہولڈ کیا ہوا ہے تو شار سیلنگ ممکنہ خساروں کے خلاف ہیجینگ کرنے کا طریقہ فراہم کر کے خطرے کا نظم کرنے کے ٹول کے بطور بھی کام کر سکتی ہے۔

تنوع اور خطرے کا نظم

مارجن پر ٹریڈنگ آپ کو اپنا پورٹ فولیو متنوع بنانے اور خطرے کے نظم کی عمدہ حکمت عملیوں کا اطلاق کرنے کا موقع بھی فراہم کر سکتی ہے۔ اضافی کیپیٹل کا فائدہ اٹھا کر، آپ اپنی سرمایہ کاریوں کو مختلف اثاثوں، سیکٹرز یا مارکیٹس میں پھیلا سکتے ہیں۔ یہ تنوع آپ کے مجموعی پورٹ فولیو پر انفرادی پوزیشنز کا اثر ممکنہ طور پر کم کر کے خطرہ گھٹانے کی سطح فراہم کر سکتا ہے۔

مارجن ٹریڈنگ کے ساتھ آپ خطرے کا نظم کرنے کے ٹولز جیسے اسٹاپ لاس آرڈرز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ آرڈرز پوزیشن کے پہلے سے متعین قیمت تک پہنچنے پر خود بخود پوزیشن کو فروخت کر دیتے ہیں جو ممکنہ خساروں کو محدود بناتا ہے۔ اسٹاپ لاس آرڈرز سیٹ کر کے، آپ اپنے خطرے کی برداشت بیان کر سکتے ہیں اور قیمت کی غیر سازگار حرکات کی صورت میں اپنے کیپیٹل کو بچا سکتے ہیں۔

مارجن ٹریڈنگ کے خطرات اور مشکلات

اتار چڑھاؤ اور خساروں میں اضافہ

اگرچہ مارجن پر ٹریڈ کرنے سے منافع بڑھ جاتا ہے لیکن ساتھ ہی نقصان میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اگر کوئی ٹریڈ آپ کی مطلوبہ سمت کے خلاف جاتی ہے تو ادھار پر لی گئی رقم اور سود کے چارجز کی وجہ سے نقصانات ابتدائی سرمایہ کاری سے تجاوز کر سکتے ہیں۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمت میں تیز اور بڑے اتار چڑھاؤ ہو سکتے ہیں جن سے خاطر خواہ نقصانات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے آپ کا بیلنس منفی کی طرف جا سکتا ہے اور پھر آپ کو صرف اس رقم کا احاطہ کرنے کے لیے فنڈز ڈیپازٹ کرنے پڑ سکتے ہیں۔ تاہم Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ آپ کو منفی بیلنس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ منفی بیلنس سے تحفظ کی خصوصیت ایسی صورتوں میں آپ کی حفاظت کرتی ہے۔ آپ کو ہر ٹریڈ سے وابستہ خطرے کی اچھی طرح جانچ کرنی چاہیے اور مارجن پوزیشنز میں داخل ہونے سے پہلے ممکنہ منفی پہلو پر غور کرنا چاہیے۔

مارجن پر ٹریڈ کرتے وقت مارکیٹ کا اتار چڑھاؤ غور کرنے لائق ایک انتہائی اہم عنصر ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ادھار لیا گیا کیپیٹل نفع اور نقصان دونوں کو بڑھا سکتا ہے۔ آپ کو قیمت کی فوری حرکات کے لیے تیار رہنا چاہیے اور آپ کے پاس مؤثر طریقے سے ممکنہ نقصانات کا نظم کرنے کی حکمت عملیاں موجود ہونی چاہئیں۔ آپ اچھی طرح مارکیٹ کا تجزیہ کر کے اور خطرے کا نظم کرنے کے ٹولز استعمال کر کے اتار چڑھاؤ سے وابستہ خطرات کو کم کر سکتے ہیں۔

مارجن کال اور زبردستی لیکویڈیشن

مارجن پر ٹریڈ کرتے وقت مارجن اکاؤنٹ میں ایکوئٹی کی مناسب سطح برقرار رکھنا ضروری ہے۔ اگر مارجن اکاؤنٹ میں موجود سیکیورٹیز کی قدر مخصوص سطح جسے مینٹننس مارجن کہا جاتا ہے، سے نیچے چلی جائے تو مارجن کال متحرک ہو جاتی ہے۔

مارجن کال آپ سے تقاضا کرتی ہے کہ آپ مارجن کے تقاضے کو پورا کرنے کے لیے اضافی فنڈز یا سیکیورٹیز ڈیپازٹ کریں ورنہ آپ کی پوزیشنز آپ کی بروکریج کی جانب سے لیکیویڈیٹ کر دی جائیں گی۔ زبردستی ہونے والی لیکویڈیشن کا نتیجہ خاطر خواہ نقصانات کی صورت میں نکل سکتا ہے اور ہو سکتا ہے آپ کو اس پر کنٹرول حاصل نہ ہو کہ آپ کی پوزیشنز کب اور کس قیمت پر بند کی جائیں گی۔

اگر آپ کے مارجن اکاؤنٹ میں موجود سیکیورٹیز مخصوص سطح تک گر جائیں تو مارجن کالز پیش آ سکتی ہیں جس سے آپ کی ایکوئٹی کی سطح کم ہو جائے گی۔ اس سے بچنے کے لیے آپ کو اپنے مارجن کی سطحوں کی بغور نگرانی کرنی چاہیے اور مارجن کال کی صورت میں تقاضے پورے کرنے کے لیے پلان تیار رکھنا چاہیے۔ مناسب خطرے کا نظم بشمول اسٹاپ لاس آرڈرز سیٹ اپ کرنا اور کافی فنڈز برقرار رکھنا مارجن کالز سے بچنے یا ان کا نظم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

سود کی لاگتیں اور فیس

مارجن قرضے کے ساتھ ٹریڈ کرنے میں فنڈز ادھار پر لینا شامل ہوتا ہے جن پر سود کے چارجز لاگو ہوتے ہیں؛ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو سود ادا کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ ممکنہ منافع کیلکولیٹ کرتے وقت آپ کو سود کی شرح اور اخراجات کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ نیز بروکریجز اکثر مارجن اکاؤنٹس کے لیے فیس چارج کرتی ہیں جیسے ادھار لیے گئے فنڈز پر سود، اکاؤنٹ مینٹننس اور مارجن کال فیس۔ یہ لاگتیں ممکنہ منافعوں کو کم کر سکتی ہیں اور مارجن ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کی موزونیت کی جانچ کرتے وقت انہیں ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

ادھار لیے گئے فنڈز پر سود کی شرح مارکیٹ کے حالات اور بروکریج کی پالیسیوں کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔ آپ کو مارجن ٹریڈنگ سے وابستہ سود کی لاگتوں کی دھیان سے جانچ کرنی چاہیے اور انہیں اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں میں ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ مختلف بروکریج فرمز کی فیس اور ان کے فیس اسٹرکچر کا موازنہ کرنا مارجن پر ٹریڈ کرنے کے لیے سب سے کم لاگت والے آپشن کو منتخب کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

مارجن ٹریڈنگ کے خطرات کا نظم کرنے کے لیے تجاویز

آگہی حاصل کریں

1. مارجن ٹریڈنگ شروع کرنے سے پہلے یہ سمجھنا اہم ہے کہ مارجن کے تقاضے، سود کی شرحیں اور مارجن کالز کس طرح کام کرتے ہیں تاکہ آپ باخبر فیصلے لے سکیں۔

2. بروکریج اور متعلقہ مالیاتی اتھارٹیز کے اصول اور ضوابط سے واقفیت حاصل کریں۔

3. تکنیکی اور بنیادی تجزیے، خطرے کے نظم کی حکمت عملیوں اور مارکیٹ کے اشاروں کو سیکھنے کے لیے وقت لیں جو ٹریڈنگ کے باخبر فیصلے لینے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

حقیقت پسندانہ اہداف سیٹ کریں

مرحلہ 1: واضح اہداف اور خطرہ برداشت کرنے کی سطحیں طے کریں۔ بہت زیادہ لیوریج سے گریز کریں جس کا نتیجہ بہت زیادہ نقصانات کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

مرحلہ 2: ایسا ٹریڈنگ پلان بنائیں جو آپ کے مالی اہداف اور خطرے کی برداشت کے موافق ہو۔ نفع کے لیے حقیقت پسندانہ توقعات سیٹ کریں اور مارکیٹ کے بدلتے حالات کے مطابق اپنی حکمت عملی ایڈجسٹ کرنے کے لیے تیار رہیں۔

مرحلہ 3: اس بارے میں واضح رہیں کہ آپ کے مالی اہداف کیا ہیں، آپ خطرے کی کتنی سطح سے مطمئن ہیں اور آپ کتنے ممکنہ نقصانات برداشت کر سکتے ہیں۔

تجاویز: Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے رجسٹر کر لینے کے بعد آپ اپنے ذاتی علاقے کے ذریعے اپنے Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر لیوریج سیٹ/تبدیل کرنے کا طریقہ جان سکتے ہیں۔

تفصیلی تجزیہ کریں

1. ممکنہ خطرات اور منافعوں کی جانچ کرنے کے لیے تکنیکی اور بنیادی تجزیے کی تکنیکیں استعمال کریں۔

2. نقصانات کو محدود کرنے اور اپنے کیپیٹل کی حفاظت کرنے کے لیے اسٹاپ لاس آرڈرز لاگو کریں۔

3. اپنی مارجن پوزیشنز پر معاشی ایونٹس، خبروں کی ریلیزز اور مارکیٹ ٹرینڈز کے ممکنہ اثر پر غور کریں۔

آپ کو تکنیکی تجزیے کے ٹولز جیسے چارٹس، اشاروں اور پیٹرنز کو ممکنہ اینٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کی شناخت کرنے کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔ بنیادی تجزیہ مالیاتی انسٹرومنٹس کی بنیادی قدر جانچنے اور مارکیٹ ٹرینڈز کی شناخت کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ ان طریقوں کو ملا کر استعمال کرنے سے مارکیٹ کی جامع سمجھ بوجھ اور ٹریڈنگ کے باخبر فیصلے لینے میں مدد مل سکتی ہے۔

پوزیشنز کو باقاعدگی سے مانیٹر کریں

1. اپنے پورٹ فولیو کو فعال طریقے سے مانیٹر کریں اور مؤثر طریقے سے خطرے کا نظم کرنے کے لیے بروقت ایڈجسٹمنٹس کرنے کے لیے تیار رہیں۔

2. مارکیٹ کی خبروں، معاشی اشاروں اور آپ کی مارجن ٹریڈز پر اثر انداز ہونے والی تمام پیشرفتوں سے باخبر رہیں۔

مارجن ٹریڈنگ میں مارکیٹ کے حالات کو جانچنے اور ضروری ایڈجسٹمنٹس کرنے کے لیے پوزیشنز کی فعال مانیٹرنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو باقاعدگی سے اپنے پورٹ فولیو کا جائزہ لینا چاہیے، مارکیٹ ٹرینڈز کو مانیٹر کرنا چاہیے اور متعلقہ خبروں اور ایونٹس سے اپ ڈیٹ رہنا چاہیے۔ مارجن پوزیشنز کا مستعدی سے نظم کرنا خطرات کم کرنے اور ممکنہ موقعوں کا فائدہ اٹھانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

مناسب مارجن برقرار رکھیں

کم از کم تقاضوں سے کچھ اوپر مارجن کی سطح کو برقرار رکھنا مارجن کالز کے خطرے سے بچنے کے لیے بیحد اہم ہے۔

درج ذیل پر غور کریں:

1. مارکیٹ کے غیر متوقع اتار چڑھاؤ کی صورت میں اضافی فنڈز یا سیکیورٹیز دستیاب رکھنا۔

2. اپنے مارجن اکاؤنٹ بیلنس کا باقاعدگی سے جائزہ لینا اور یقینی بنانا کہ یہ محفوظ مارجن تھریشولڈ میں رہتا ہے۔

3. مناسب مارجن برقرار رکھنا جو مارجن کالز اور زبردستی لیکیوڈیٹی سے بچنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

4. اپنی پوزیشنز کے لیے مطلوبہ مارجن کی سطح کو کیلکولیٹ کرنا اور یقینی بنانا کہ آپ کے پاس قیمت کے ممکنہ اتار چڑھاؤ کے لیے اکاؤنٹ پر کافی بفر موجود ہے۔

تجویز: Exness پر مارجن کالز اور اسٹاپ آؤٹ کی سطحوں کے طریقہ کار سے متعلق بہتر سمجھ بوجھ حاصل کرنے کے لیے Exness کے مختلف ٹریڈنگ اکاونٹس کے لیے سیٹ کی گئی مارجن کال اور اسٹاپ آؤٹ کی سطحیں چیک کریں۔

خطرے کے نظم کے ٹولز استعمال کریں

اپنے کیپیٹل کی حفاظت کرنے اور نقصانات کو محدود کرنے کے میں مدد کرنے کے لیے خطرے کے نظم کے ٹولز کا اطلاق کریں:

1. اسٹاپ لاس آرڈرز پوزیشن کے قیمت کے پہلے سے متعین سطح پر پہنچنے کی صورت میں خود بخود اس کی فروخت کو متحرک کرتے ہیں۔

2. جب مارکیٹ آپ کے حق میں حرکت کرتی ہے تو ٹریلنگ اسٹاپ آرڈرز کو اسٹاپ لاس کی قیمت ایڈجسٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے منافع محفوظ ہو جاتا ہے جبکہ مزید منافع کا موقع بھی برقرار رہتا ہے۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

مارجن ٹریڈنگ میں کرپٹو کرنسیوں جیسے اثاثے خریدنے کیلئے بروکر سے قرض پر رقم حاصل کرنا شامل ہے جس سے سرمایہ کاران اپنے موجودہ فنڈز سے زیادہ کی خریداری کر سکتے ہیں۔ بروکر کوائنز خریدنے کیلئے سرمایہ کار کو فنڈز فراہم کرتا ہے جبکہ سرمایہ کار مارجن کی صورت میں کُل رقم کا کچھ حصہ ادا کرتا ہے اور بروکر بقیہ رقم قرض پر دیتا ہے۔ مارجن ٹریڈنگ مختصر مدتی منافع کمانے اور مارکیٹ پوزیشن لیوریج کرنے کیلئے فائدہ مند ہے تاہم اس میں بڑے خساروں، کم از کم بیلنس برقرار رکھنے کی ضرورت اور آپ کے بروکریج اکاؤنٹ کی ممکنہ لیکویڈیشن جیسے خطرات بھی شامل ہیں۔

مارجن ٹریڈنگ ٹریڈ کرنے میں شروعات کا بہترین طریقہ نہیں ہے لہذا یہ نئے سرمایہ کاران یا ٹریڈرز کیلئے دانشمندانہ آپشن نہیں ہے۔ اس کے کئی پیرامیٹرز ہیں جنہیں ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے اور نیا ٹریڈر ٹریڈنگ کے تجربے کی ابتدا میں خود کو مشکل میں پا سکتا ہے۔ ٹریڈنگ کی اس سطح کے طریقہ کار کی پیچیدگی کی وجہ سے، یہ نئے ٹریڈر کے بروکریج اکاؤنٹ کو انتہائی مختصر مدت میں باآسانی لیکویفائی کر سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نئے ٹریڈرز صرف لیوریج کی جانب سے آفر کیے جانے والے منافعوں کے بڑے امکان کو ہی ملحوظ خاطر رکھتے ہیں، وہ ان بڑے خساروں کے بارے میں نہیں سوچتے جو اپنے فنڈز کا عقلمندی سے نظم نہ کرنے کی صورت میں ہونے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔

مارجن کال بروکر کی جانب سے تنبیہ کی طرح ہے جو آپ کو کرپٹو یا کوئی اور انسٹرومنٹ ٹریڈ کرتے وقت موصول ہوتی ہے۔ ایسا اس صورت میں ہوتا ہے اگر آپ کی سرمایہ کاریاں بہت زیادہ گر جائیں اور بروکر چاہتا ہو کہ آپ ممکنہ خساروں کا احاطہ کرنے کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں مزید رقم شامل کریں۔ اگر آپ مزید رقم شامل نہیں کرتے تو وہ آپ کے خسارے کی تلافی کیلئے آپ کی کچھ سرمایہ کاریاں فروخت کر سکتے ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کا طریقہ ہے کہ آپ اب بھی اپنے قرض ادا کر سکتے ہیں اور بہت زیادہ رقم نہیں گنواتے۔

ایک ریگولر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کرپٹو میں ٹریڈز کھولنے کیلئے صرف اپنی نقدی استعمال کرنے کی مانند ہے۔ آپ پہلے ہی ڈیپازٹ کردہ رقم کے ساتھ خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔

مارجن اکاؤنٹ میں بروکر آپ کو قرض دیتا ہے۔ آپ بروکر کی کچھ رقم، جسے مارجن قرض کہا جاتا ہے، کرپٹو میں اس سے زیادہ ٹریڈ کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں جو آپ محض اپنی رقم سے کر پاتے۔ تاہم اس کا نقصان یہ ہے کہ اگر آپ کی کرپٹو ٹریڈز کی قدر کم ہوتی ہے تو آپ کو یہ مارجن قرضے واپس ادا کرنے ہوتے ہیں۔ اس میں خطرہ زیادہ ہے لیکن اگر مارکیٹ آپ کے حق میں حرکت کرتی ہے تو یہ آپ کو زیادہ رقم کمانے کے زیادہ مواقع فراہم کر سکتی ہے یا اگر معاملہ اس کے الٹ ہو تو خسارہ بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

فوائد:

1. قوت خرید میں اضافہ

2. بہت زیادہ ریٹرنز کی استعداد

3. شارٹ سیلنگ کے مواقع

نقصانات:

1. زیادہ خطرہ

2. اوور ٹریڈنگ کا زیادہ امکان

3. ممکنہ مارجن کال

کرپٹو مارجن ٹریڈنگ آزمانے کیلئے تیار ہیں؟

کرپٹو مارجن ٹریڈنگ مارکیٹ میں زیادہ ایکسپوژر، شارٹ سیلنگ اور پورٹ فولیو متنوع بنانے کے حوالے سے مواقع آفر کرتی ہے۔ تاہم اس میں خاطر خواہ خطرات بھی شامل ہیں بشمول زیادہ اتار چڑھاؤ، ممکنہ خسارے، مارجن کالز اور سود کی لاگتیں۔ آپ کیلئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ لیوریج کے ساتھ ٹریڈنگ کو اس کی میکانیات اور وابستہ خطرات کی جامع سمجھ بوجھ کے ساتھ استعمال کریں۔ خطرے کے نظم کی دانشمندانہ حکمت عملیوں پر عمل کر کے، جامع تجزیہ انجام دے کر اور باخبر رہ کر آپ مارجن کے ساتھ ٹریڈنگ کی پیچیدگیاں نیویگیٹ کر سکتے ہیں اور اپنی کرپٹو سرمایہ کاریوں کو محفوظ رکھتے ہوئے ممکنہ طور پر اس کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

یاد رکھیں، مارجن ٹریڈنگ احتیاط کے ساتھ کی جانی چاہیے نیز صرف انہی کو کرنی چاہیے جو وابستہ خطرات مول لینے کیلئے رضامند ہوں۔ اس مضمون میں جو تجاویز بیان کی گئی ہیں ان پر عمل کر کے آپ باخبر فیصلے لے سکتے ہیں اور اس قسم کی ٹریڈنگ سے وابستہ خطرات کا مؤثر طریقے سے نظم کر سکتے ہیں۔

Exness میں ہم مختلف قسم کے ٹولز اور خصوصیات پیش کرتے ہیں جو، جب ذمہ داری کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں، تو ٹریڈنگ کے دوران آپ کے اکاؤنٹ کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ Exness پر اکاؤنٹ کی مختلف اقسام کے بارے میں مزید جانیں، اور ڈیمو اکاؤنٹ پر مارجن ٹریڈنگ کی کچھ حکمت عملیوں کی جانچ کریں۔

شیئر کریں


ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔